نئی دہلی : ملک بھر کے لوگ پرگتی میدان کی تصویر دیکھتے ہی اسے پہچان لیتے
ہیں ، لیکن اب اس کی تصویر پوری طرح بدلنے جارہی ہے ۔ دہلی کا موجودہ پرگتی
میدان اب تاریخ کا حصہ بننے جا رہا ہے ، کیونکہ اگلے ماہ ہونے والے انڈین
انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کے بعد پرگتی میدان کو نئی شکل دی جائے گی ۔ انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن اس جگہ کو ری ڈیولپ کرنے جا رہا ہے ۔ پہلے
مرحلہ میں ڈیڑھ لاکھ اسکوائر میٹر پر از سر نو نمائشی سینٹر بنانے کی تجویز
ہے ۔ پرگتی میدان کے 7 سے لے کر 12 تک ہال کو چھوڑ دیں ، تو باقی تمام ہال
کو توڑ کر یہاں ایک بہت بڑا نمائشی سینٹر بنایا جائے گا ۔ علاوہ ازیں 7000
لوگوں کے بیٹھنے کے لئے
کنوینشن سینٹر بنایا جائے گا ۔ اتنا ہی نہیں ہوٹل
بھی بنانے کا منصوبہ ہے ، تاکہ جو بھی وفد آئیں ، ان کے ٹھہرنے کا انتظام
کیا جا سکے ۔
اطلاعات کے مطابق پی ڈبلیو ڈی اور این بی سی سی نے مل کر پرگتی میدان کے آس
پاس ٹریفک بہتر بنانے کا پرپوزل بھی تیار کر لیا ہے ۔ اس میں آئی ٹی او
ڈبلیو پوائنٹ سے لے کر سندرنگر تک فلائی اوور، دو انڈرپا، پرانے قلعہ اور
رنگ روڈ کو انڈر گراؤنڈ پاركنگ سے جوڑنا شامل ہے ۔ پرگتی میدان کی تعمیر کو
تقریبا 40 سال ہو چکے ہیں ، اس لئے حکومت چاہتی ہے کہ اسے از سر نو تعمیر
کیا جائے تاکہ مستقبل میں جی - 20 جیسی بڑی کانفرنس کے لئے بھی پرگتی میدان
میں عالمی سطح کا انفراسٹرکچر موجود ہو ۔